اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں صرف خبروں میں رہنے کیلئے انتخابات میں دھاندلی کا شور مچاتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سن 2013ء کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 عدالتی درخواستوں کے ذریعے کی گئی جبکہ قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات آئیں، 90 میں سے 45 پٹیشنز تحریکِ انصاف کی طرف سے تھیں۔ اپوزیشن کا دھاندلی کا شور میڈیا کیلئے ہے۔
2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکائیت 413 پیٹیشنز کے ذریعے کی گئ، قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئ، اس کے برعکس 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پیٹیشنز کی گئیں، ان 90 پیٹیشنز میں 45 الیکشن پیٹیشنز PTI نے فائل کیں، اپوزیشن کادھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قلب اپوزیشن کی طرف سے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دینا عام روایت بن گئی، سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے دن کو یومِ سیاہ قراردے دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 2 ماہ قبل سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آج وہ یومِ سیاہ ہے جب 2 برس قبل ترقی کے قومی سفر پر بد ترین انتخابی دھاندلی کے ذریعے ڈاکہ ڈالتے ہوئے قوم کا مستقبل 6 فیصد ترقی سے منفی سمت لایا گیا۔
مزید پڑھیں:ترقی کے سفر پر بد ترین دھاندلی کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ احسن اقبال