پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے، فواد چوہدری کا سیاسی مخالفین کو چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry's poetic commentary on the political situation
فواد چوہدری نے اپنے کزن کو بھی بے شرم کے القاب سے نواز دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و قانون فوادچوہدری نے ملک کی موجودہ صورتحال پر ایک نظم پڑھتے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے۔

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے

آپکی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے

عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہے

غیرتِ جہاد اپنی زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیاتھا۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے اس فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران کو بہت بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:جہانگیر ترین نے بھی رخت سفر باندھ لیا، آئندہ ہفتے وطن واپسی کا امکان

انہوں نے مزید لکھا کہ انتخابات کے فوری انعقاد سے ملک میں استحکام آسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مفاد عامہ کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا۔”اب دیکھیں معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے“۔

Related Posts