اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ہفتے کے روز نئے سال کے آغاز پر اپوزیشن کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے 2022 میں ”تلخیاں کم کرنے” کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو انتخابات، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال 2022 کے آغاز پر، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
سال 2022 نئے سال کے آغاز پر سمجھتا ہوں ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئےگفتگو کریں پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کی ساکھ کو کم کرتی ہے، اس سے سیاستدانوں کا وقار کم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات، قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ