ن لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔فواد چوہدری کا الزام

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ن لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔فواد چوہدری کا الزام
ن لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔فواد چوہدری کا الزام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا ہے کہ اِس سیاسی جماعت کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کتنے بیمار ہیں۔

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما کہتے تھے کہ اگر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا لیکن کل سے یہ حضرات اپنا بیان بدل کر کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے خود بھیجا تھا۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ جب نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا تو ہم کیسے بلوائیں؟ یہ وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) جیسی سیاسی جماعت کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔فواد چوہدری