حکومت کیخلاف نیب کے 50 کرپشن ریفرنسز ختم، فواد چوہدری کی عوام سے احتجاج کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری
توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے عدالتوں کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کرپشن پر دائر کیے گئے 50 ریفرنسز ختم کرنے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے عوام سے احتجاج کیلئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا۔ اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہوگئے۔ عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے گینگ نے تقسیم کیا گیا عوام کا پیسہ کھا پی کر ہضم کر لیا۔ عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے، حقیقی آزادی حاصل کرے اور چوروں اور ڈاکوؤں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلے۔ 

نیب کے ریفرنس واپس

قبل ازیں عدالتوں نے نیب کے دائر کردہ 50 ریفرنسز واپس کردئیے جن میں اربوں کی کرپشن کے الزامات تھے۔ عدالتوں نے جن ریفرنسز کو واپس کیا ان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرکے اپنے اہم رہنماؤں کے خلاف دائر کیے گئے بڑے بڑے مقدمات کو ختم کرادیا۔ احتساب عدالتوں نے نیب کے 50 کرپشن ریفرنسز واپس کیے جن میں وزیر اعظم کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس بھی شامل ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی رمضان شوگر ملز ریفرنس سے آزاد ہو گئے۔ عدالت نے موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز کو بھی ختم کردیا۔ 

Related Posts