اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا قوانین کے نفاذ کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا قوانین کو نافذ کرنا ہماری اہم ضرورت ہے، اس کے لیے بھرپور مہم شروع کردی ہے، امید ہے بہتری آئے گی۔
پیغام کے ساتھ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرکٹر محمد حفیظ کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بطور کرکٹر میڈیا نے مجھے متعدد بار ٹارگٹ کیا اور جھوٹی خبریں چلائیں جس سے ہماری شہرت دنیا بھر میں مجروح ہوئی۔
شیئر کردہ ٹوئٹر پیغام میں کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا کے خلاف ہم نے شکایت بھی کی، لیکن کبھی اس کا ازالہ نہیں کیا گیا، لیکن امید ہے کہ اب اس معاملے کا ضرور کچھ نہ کچھ تصفیہ ہوگا۔
نظام میں تبدیلی کیلئے تمام طبقات کی مشترکہ کوششش کی ضرورت ہے، میڈیا قوانین کو نافذ کرنا اہم ضرورت ہے، اس کیلئے بھر پور کمپین شروع کر دی ہے انشاللہ بہتری ہو گی۔ https://t.co/WaWeKtDAhW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میرا مؤقف ہمیشہ سے یہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں، نہ کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو۔
گزشتہ روز پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ صوبائی فنانس ایوارڈ نہ ہونا ہے جبکہ یہ روایت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور سے ہے۔
مزید پڑھیں: ترقیاتی فنڈز اراکینِ اسمبلی کی بجائے اضلاع کو دیجئے۔فواد چوہدری