رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کا مقدمہ غلط تھا، فواد چودھری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ہیروئن کا مقدمہ بنانا غلطی تھی اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہم سے یہ توقع کرتی ہے کہ ہم اسمبلی میں بیٹھیں تو اس کے لیے انتخابات کی تاریخ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر بہتر جمہوری نظام میں چلانا ہے تو حکومت اپنا کردار ادا کرے اور اپوزیشن کو اپنا حق ادا کرنے دے اور یہ فیصلہ انتخابات میں عوام ہی کر سکتے ہیں اور وہی ملک آگے ترقی کر سکتے ہیں جہاں عوام کی اکثریت کو اپنے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے۔

Related Posts