اب پارلیمنٹ بالادست نہیں، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب پارلیمنٹ بالادست نہیں، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔فواد چوہدری
اب پارلیمنٹ بالادست نہیں، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی عدلیہ کو منتقل ہوگئی ہے، سپریم کورٹ اسپیکر رولنگ کے خلاف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی۔ کابینہ نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عدم اعتماد کے پیچھے چند بڑے ممالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ اپوزیشن کی پی ٹی آئی کو اہم پیشکش

قبل ازیں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی 3 اپریل کو دی گئی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کی تجویز پر صدرِ مملکت کی جانب سے تحلیل کی گئی قومی اسمبلی بحال کردی، وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین بھی عہدوں پر بحال کردئیے گئے۔

رواں ہفتے ہی کابینہ ڈویژن نے وزراء اور معاونینِ خصوصی کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی سپریم کورٹ کو منتقل ہوگئی ہے۔ منحرف اراکین کا کیس تو سپریم کورٹ کے پاس تھاہی نہیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات تسلیم کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اپنے وقت پر ہوگا۔تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے اراکین کے سامنے تمام حقائق رکھے جائیں گے۔ یہ عمومی تحریکِ عدم اعتماد نہیں ، اگر ہوتی تو اس کا خیر مقدم کرتے۔ 

 

Related Posts