اپوزیشن کا استعفوں کا کھیل بہت ہوچکا، اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے مسائل کا حل گررنر راج نہیں آرٹیکل 140 اے میں پنہا ہے، فواد چوہدری
سندھ کے مسائل کا حل گررنر راج نہیں آرٹیکل 140 اے میں پنہا ہے، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے  ڈھائی سالہ دورِ اقتدار میں اپوزیشن کا استعفوں کا کھیل بہت ہوچکا، اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے جس میں پاکستان چین سے مدد لے گا جبکہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران کہیں بھی حفاظتی سامان کی فراہمی میں کمی نہیں رہی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی صنعت کو بہترین بنائیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے پہلے ہی انتخابی اصلاحات کی بات کی تھی۔ سینیٹ کا الیکشن جس طرح ملک بھر میں مذاق بنا، وہ ہم سب کے سامنے ہے۔ پی ڈی ایم اگر اپنے مفاد کی بجائے ملکی مفاد دیکھتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، دو ڈھائی سال استعفیٰ استعفیٰ کھیل لیا، اب آگے بڑھیں۔ مریم نواز کی بچکانہ سیاست ن لیگ کو کہیں نہیں لے جاسکتی۔ بچوں کی خواہش پوری کرنے کیلئے ملک کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے۔ ن لیگ ملک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کے خلاف جانے سے پی ڈی ایم کی اپنی سیاست کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترقی وہی قومیں کرتی ہیں جو اپنے ماضی سے کچھ سیکھتی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا کہ آپ کی ضد کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی توجہ عمران خان کی بجائے اپنی خامیوں پر ڈالنا ہوگی۔ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں آکر بات کرے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی سیاست بچوں کے حوالے نہ کریں۔ اپوزیشن وزیرِ اعظم، پارلیمنٹ اور آئین کو تسلیم کرکے آگے بڑھے۔ اب اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کو بچکانہ سیاست کی وجہ سے نقصان ہوا،فواد چوہدری

Related Posts