اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے تحریکِ انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی ہیں، تمام ممبران کے عہدے ختم کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تمام تنظیمیں تحلیل اور تمام ممبران عہدوں سے ہٹا دئیے گئے۔ تمام صوبوں میں نمائندگی رکھنے والی پی ٹی آئی کے سب پارلیمانی بورڈ تحلیل ہو گئے۔
ریاست اپنے مفادات کیلئے مذہبی شدت پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔رضا ربانی
وزیراعظم کی زیرصدارت سپریم کمیٹی کااجلاس،انتخابی نتائج پر رپورٹ پیش