پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوامی فیصلے نہ ماننا ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوامی فیصلے تسلیم نہ کرنا ہے جبکہ موجودہ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے۔ اگر ن لیگ میں ذرا سی بھی جمہوریت ہوتی تو پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ شہباز استعفیٰ دے دیتے۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے حکمراں سیاسی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ میں جمہوریت ہوتی تو اپنی پنجاب کی قیادت بدل دیتی اور اپنی غلطیوں پر نظر ثانی کرتی۔ اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عوام نے آپ کے خلاف فیصلہ دے دیا تو ڈپٹی اسپیکر خرید کر یا عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ حکومت میں کیسے رہ سکتے ہیں؟ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی بلکہ اب انفرادیت کا دور ہے۔ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے۔ 1985 کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت کی حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ کے متعلق مقدمے میں فل بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی جس پر گزشتہ روز حکومت نے عدالتی فیصلے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ججز نے صبروتحمل سے حکمرانوں کی بدتمیزی برداشت کی۔ 

Related Posts