وزیر اعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم کیس، یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتےہیں۔ فواد چوہدری
نور مقدم کیس، یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتےہیں۔ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے کیونکہ یہ اقدام عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان، وزیر اعظم قوم سے خطاب آج کرینگے

مریم نواز کی کم ظرفی ن لیگ کو لے ڈوبی۔فواد چوہدری

پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے جو عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آگئی، وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب اور غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی اور قوم کو حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Posts