ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی حالت بہتر ہورہی ہے۔فواد چوہدری کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے مسائل کا حل گررنر راج نہیں آرٹیکل 140 اے میں پنہا ہے، فواد چوہدری
سندھ کے مسائل کا حل گررنر راج نہیں آرٹیکل 140 اے میں پنہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے جس سے عام آدمی کی حالت بہتر ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا، اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا ہوا۔

پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا اور 1 ہزار ارب روپیہ پاکستان بھیجا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی۔ زرعی معیشت میں 1 ہزار 100 ارب روپیہ منتقل ہوا جس سے کسانوں کی قوتِ خرید میں بھرپور اضافہ ہوا۔

زرعی ترقی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے۔ کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ نے بھی ترقی کی۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2 اعشاریہ 21 ارب حصص کی خریدوفروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دُنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے۔ اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟

قبل ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سسٹم کا حصہ ہے جبکہ کچھ لوگ بیرونِ ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے قومی اداروں کا نام لیتے ہیں۔

آج سے 2 روز قبل وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان حکومت کے تمام فیصلے کرتے ہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ جو سسٹم کا حصہ ہے، اس سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

مزید پڑھیں: لوگ سیاسی پناہ کیلئے قومی اداروں کا نام لیتے ہیں۔فواد چوہدری

Related Posts