وزیر اعلیٰ کا حلف براہِ راست نشر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب براہِ راست نشر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا حلف ایوانِ صدر سے براہِ راست نہ دکھانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فوری ہٹانے کا فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب براہِ راست نہ دکھانے والے لوگ اگلے مہینے اپنی نوکریوں پر نہیں رہیں گے۔ سیکریٹری انفارمیشن نے ایک مجرم کے احکامات تسلیم کیے۔

فواد چوہدری نے تقریبِ حلف برداری نہ دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری انفارمیشن نے ایک کریمنل کے احکامات کی بجا آوری میں اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا۔ اس حرکت کو نہیں بھولیں گے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ شب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری سے معذرت کر لی جس پر نئے وزیر اعلیٰ کو رات گئے ایوانِ صدر جا کر حلف اٹھانا پڑا۔ 

حلف برداری کی تقریب کو رات 2 بجے ایوانِ صدر سے براہِ راست نشر کیا جانا تھا، تاہم فواد چوہدری کے بیان کے مطابق سیکریٹری انفارمیشن کی جانب سے فرائض سے غفلت برتنے کے باعث تقریب نہ دکھائی جاسکی۔

 

Related Posts