نوازشریف اور زرداری کو سزا نہ ہوئی تو نیب بند کرکے ڈھابہ کھول لینا چاہئے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt has started preparing strict measures to prevent corona cases, Fawad Chaudhry said

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سزا نہ ہوئی تو نیب بند کرکے ڈھابہ کھول لینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی نیب سے توقع ہے کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ ملزمان کو روزانہ تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان ایک کرپشن فری ملک ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ناقص کارکردگی اور کمزور کیسز پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف اور زرداری کو سزائیں نہیں ہوتیں تو ملک کے وسائل ضائع کرنے کیا فائدہ؟ نیب بند کرکے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری نے اپوزیشن سے  تجاویز مانگ لیں، شیریں مزاری کا اختلافی نوٹ

Related Posts