لاہور میں ن لیگی امیدوار نے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کی، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتے۔
لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائ کم رہی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے جس کے بغیر میدان ویران ہے #PTI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 5, 2021
ٹوئٹر پیغام میں تحریکِ انصاف کے امیدوار کے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کے متعلق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تمام تر پراپیگنڈے کے باوجود تحریکِ انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے جس کے بغیر میدان ویران ہے۔
این اے 133ضمنی الیکشن، ن لیگ کی شائستہ پرویز بھاری اکثریت سے کامیاب
مختلف پینلز کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، شبلی فراز
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اورپاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک نے ساڑھے 14ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، شائستہ پرویز نے 46ہزار 811ووٹ حاصل کئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32ہزار 313ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔