توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری
توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا سابق وزیر اعظم عمران خان کا حق تھا۔ جس کی گھڑی ہو، وہ اگر چاہے تو بیچ دے یا پھینکے، یہ اس کی مرضی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی اپنی گھڑی چاہے تو رکھ لے، یا اگر چاہے تو کسی کو تحفے کے طور پر دے دے۔ کوئی دوسرا اس سے پوچھنے والا کون ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا ہے۔اسحاق ڈار

گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب یہ ہوگا کہ ملک کے وزیر اعظم کو آپ 16 ارب کی منی لانڈرنگ کرتے دیکھیں۔ گیلانی صاحب نے گاڑی لی، زرداری نے بی ایم ڈبلیو، سب کا توشہ خانہ کھول دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں، اس لیے سڑک بنوانا آپ کا حق ہے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے سرکاری رقم استعمال کرنے کی بجائے گھڑی بیچ دی اور پھر سڑک تعمیر کروالی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانے سے 15کروڑ 40 لاکھ کی 3 گھڑیاں خریدیں جو اسلام آباد کے گھڑی ڈیلر کو فروخت کی گئیں جس سے عمران خان کو 3کروڑ60لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ میں نے گھڑیاں فروخت کرکے بنی گالہ کی سڑک کا تعمیراتی کام مکمل کروایا۔ واضح رہے کہ عمران خان کو تینوں گھڑیاں خلیجی جزیرے کی 2 شخصیات کی جانب سے دی گئی تھیں۔ 

Related Posts