گڑھے میں گری حکومت باہر نکلنے کی بجائے مزید گڑھا کھود رہی ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری
توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گڑھے میں گری حکومت اینٹی اسٹیبلشمنٹ لگنے کیلئے باہر نکلنے کی بجائے مزید گڑھا کھودنے میں لگی ہوئی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے احمق حکمران پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے۔ ملک میں بحران کم کرنے کی بجائے سوچ یہ ہے کہ بحران میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ بحران بڑھانے سے لگے گا کہ ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں اور ہمیں ووٹ ملے گا۔ یہ وہ احمق ہیں جو گڑھے میں گر گئے اور باہر نکلنے کی کوشش کی بجائے گڑھا اور کھود رہے ہیں۔

رات گئے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قاسم سوری پہلے ہی استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا چکے ہیں۔ آج اسپیکر کے 11 استعفے منظور کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی بعد کی حکمتِ عملی کے متعلق کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ حکومت ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کرائے گی جبکہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ موجودہ حکمران انتخابات کو روک نہیں سکتے۔ 

 

Related Posts