حکومت نے کورونا کے باوجود معاشی ترقی کیلئے اچھے فیصلے کیے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے کورونا کے باوجود معاشی ترقی کیلئے اچھے فیصلے کیے۔فواد چوہدری
حکومت نے کورونا کے باوجود معاشی ترقی کیلئے اچھے فیصلے کیے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے باوجود معاشی ترقی کیلئے اچھے اور قابلِ قدر فیصلے اور اقدامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے 3 سالہ دورِ اقتدار کی تکمیل پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود داری، ترقی اور ملک کی بہتری کیلئے کام کیا۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم اپنی ہر وزارت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ گزشتہ ادوار میں عوام کے سامنے حکومتی کارکردگی رکھنے کی روایت مفقود تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں واویلا کرتی ہیں کہ ملک لٹ گیا، ہم تباہ و برباد ہو گئے، تاہم یہ درست نہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی خودمختاری و خوددادی کی بنیاد پر ہے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر مختلف ممالک کو مفاہمت کی پیشکش کی۔ 3 سال میں ملکی، علاقائی اور خطے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا صورتحال میں ہم نے معیشت کی ترقی کیلئے اچھے فیصلے کیے۔ موجودہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔ آج ہر وزارت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا قوم کو حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے آج آگاہ کرنیکا فیصلہ

Related Posts