اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے بعد حکومت نے ان رپورٹس پر فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، وفاقی وزراء اور گورنرز شریک
سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2022