افغانستان کو عالمی برادری میں تنہا چھوڑنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

State won't tolerate gangs to impose their agenda on gun point: Fawad

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو عالمی برادری میں تنہا چھوڑنا خطرناک اور خطے میں انتشار کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت افغانستان میں خلا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

پیغام میں میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اگر افغانستان کے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا تو اس سے خطے میں انتشار پیدا ہوگا۔ افغانستان کے استحکام کیلئے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پلوامہ، کورونا اور معاشی مشکلات کے باوجود آج پاکستان مستحکم ہے۔ قوم نے جو مشکلات گزشتہ 3 سال میں دیکھیں، آئندہ 3 سال میں ایسا نہیں ہوگا۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے تاہم بڑی طاقتوں کو بھی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ نئی صورتحال کے تناظر میں افغانستان ایک مستحکم ملک بن سکے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے باوجود معاشی ترقی کیلئے اچھے اور قابلِ قدر فیصلے اور اقدامات کیے۔

 تحریکِ انصاف کے 3 سالہ دورِ اقتدار کی تکمیل پر گزشتہ روز اپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود داری، ترقی اور ملک کی بہتری کیلئے کام کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کورونا کے باوجود اچھے معاشی فیصلے کیے۔فواد چوہدری

Related Posts