آئی ایم ایف سے قرض لیکر عوام کو مشکل میں ڈالا جا رہا ہے، فواد چودھری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ ہر چیز کو آئی ایم ایف پروگرام میں لے جاکر عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں بند کرنے سے معیشت کیسے چل سکتی ہے، ہر چیز آئی ایم ایف پر ڈال دینا مناسب نہیں ہے اور اگر عوام کو ریلیف دینے کی بات کرنا غداری ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کون کون سے مذہبی ادارے مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں؟

آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ٹیلیفون ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، مفتاح صاحب جواب دیں فون کیوں ریکارڈ کیے گئے، البتہ لیک کی گئی آڈیو میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اقدامات کرتی تو ملک میں سیلابی صورتحال نہ ہوتی، ان کی ساری توجہ جھوٹے مقدمات بنانے پر ہے، حکومت عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی بہترین ہے جب کہ سیلاب سے بڑی تباہی سندھ اور بلوچستان میں مچی ہے۔

Related Posts