پاکستان کے شہر چکوال سے تعلق رکھنے والی فوزیہ جنجوعہ امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن میر فوزیہ جنجوعہ نے شوہر اور 4بچوں کی موجودگی میں قرآنِ پاک کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUzODUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTM4NSAtINqp2LTZhdin2YTbgSDYt9mE2LnYqiDZvtuM2LHYsyDYp9mI2YTZhdm+2qnYsyDaqduM2YTYptuSINqp2YjYp9mE24zZgdin2KbbjCDaqdix2YbbkiDZiNin2YTbjCDZvtuB2YTbjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhtuMINi02YjZudixINio2YYg2q/YptuM2roiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1Mzg4LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL2thc2htYWxhLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLaqdi02YXYp9mE24Eg2LfZhNi52Kog2b7bjNix2LMg2KfZiNmE2YXZvtqp2LMg2qnbjNmE2KbbkiDaqdmI2KfZhNuM2YHYp9im24wg2qnYsdmG25Ig2YjYp9mE24wg2b7bgdmE24wg2b7Yp9qp2LPYqtin2YbbjCDYtNmI2bnYsSDYqNmGINqv2KbbjNq6Iiwic3VtbWFyeSI6Itqp2r7bjNmE2YjauiDaqduSINmF24zYr9in2YYg2LPbkiDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduSINmE24zbkiDYp9qG2r7bjCDYrtio2LEg24HbkiDaqduBINm+2Kfaqdiz2KrYp9mG24wg2K7Yp9iq2YjZhiDYtNmI2bnYsSDaqdi02YXYp9mE24Eg2LfZhNi52Kog2YbbkiDZvtuM2LHYsyDYp9mI2YTZhdm+2qnYsyDaqduSINmE24zbkiDaqdmI2KfZhNuM2YHYp9im24wg2qnYsdmE24zYp9uUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
ماؤنٹ لوریل کی پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس شہر کی پہلی مسلم اور پاکستانی میئر بنی۔
فوزیہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ میرے والد کا تعلق چکوال جبکہ والدہ کا لاہور سے ہے جو 1970ء میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور میں امریکا میں ہی پیدا ہوئی۔ واضح رہے کہ فوزیہ جنجوعہ نیو جرسی کی پہلی پاکستانی، مسلم اور جنوبی ایشیائی خاتون میئر ہیں۔
نیو جرسی میں پراسپیکٹ پارک بورو کے میئر محمد خیر اللہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے فوزیہ جنجوعہ کی تقریبِ حلف برداری کے مناظر شیئر کیے۔ محمد خیر اللہ نے نو منتخب پاکستانی نژاد امریکن خاتون میئر فوزیہ جنجوعہ سے قرآنِ پاک پر حلف لیا۔
قبل ازیں پاکستانی امریکن شہری فوزیہ جنجوعہ ڈپٹی میئر کے طور پر مسلمانوں کے مثبت تشخص کو دنیا میں اجاگر کرنے کے حوالے سے کافی کام کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا میئر منتخب ہونا مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے۔