معصوم بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معصوم بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشاف
معصوم بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشاف

خیرپور: رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی معصوم بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلادینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چشم کشاں انکشاف سامنے آئے ہیں، بچی فاطمہ پھرڑو کی موت تشدد سے ہوئی ہے، سر اور سینے میں چوٹیں موت کی وجہ بنی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کے بازو پر بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نشانات موجود ہیں، تشدد کے بعد بچی کا علاج بھی نہیں کرایا گیا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی۔

گذشتہ روز رانی پور میں فاطمہ قتل کیس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رانی پور درگاہ کے گدی نشین پیر سورج دستگیر کے بھائی شاہ زیب شاہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

دوسری جانب فاطمہ قتل کیس میں تیسری بار تفتیشی افسر تبدیل کر کے تحقیقات ایس پی سی ٹی ڈی کو سونپ دی گئی۔

عدالت کی جانب سے عدم اطمینان پر تفتیشی افسربچل قاضی کو ہٹاکر کیس ڈی ایس پی صفی اللہ کے حوالے کیا گیا تھا تاہم فاطمہ کے والدین نے اس تبدیلی پراعتراض اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں:نگران وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

والدہ نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمہ حنا شاہ اور ملزم پیر فیاض شاہ کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی، اانصاف نہ ملاتوانتہائی اقدام پرمجبورہوجائیں گے۔

Related Posts