کراچی: پاکستان وومن ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء ٹخنے کی انجری کے باعث ویمنز ایشیا کپ سے باہر ہو گئیں۔
فاسٹ بولر کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں، جس کے بعد انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثناء کے متبادل کا نام مناسب وقت پر سامنے لایا جائے گا، اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔
دریں اثنا، پاکستان اسکواڈ اور ریزرو کل (پیر) سے شروع ہونے والے 10 روزہ کیمپ میں شرکت کے لئے آج لاہور کنٹری کلب، مریدکے میں جمع ہوں گے۔ قومی ٹیم 28 ستمبر کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان اسکواڈ میں بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، کائنات امتیاز، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نوازاور طوبہ حسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل آگیا