9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار
9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار

کراچی: پولیس کی جانب سے شہر میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسی تناظر میں 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان نے چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو احتجاج کے دوران شاہراہ فیصل پر رینجرز کی چوکی کو نذر آتش کرنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے شارع فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

دوسری جانب پولیس نے ایک اور کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کو بھی پہلوان گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts