گلوکار جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد لاہور میں انتقال کر گئے جس پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور جواد احمد کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد کا انتقال لاہور میں ہوا جن کی نمازِ جنازہ جوہر ٹاؤن میں ہوگی۔
اہل غزہ سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی، ماریہ بی نے دل جیت لیے
میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد کی نمازِ جنازہ جواد احمد کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز ادا کی گئی۔ پروفیسر توقیر احمد کے سوگواران میں ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشہورومعروف گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو وطن کا غدار اور ملک فروش قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ برس اپنے پیغام میں معروف گلوکار جواد احمد کا کہنا تھا کہ لوگ میرے گانے ”تم جیتو یا ہارو سنو، ہمیں تم سے پیار ہے“ کو عمران خان جیسے آئین شکن، غدارِ وطن، ملک فروش اور عوام دشمن کی ویڈیوز پر لگا رہے ہیں۔
جواد احمد نے کہا کہ جو لوگ بھی میرے گانے کو عمران خان کی ویڈیوز پر لگا رہے ہیں، یہ جان لیں کہ اگر دنیا ختم ہوجائے اور عمران خان اس میں بچنے والا آخری آدمی ہو، تب بھی میں اس جھوٹے منافق کو اپنے گانے کے قابل نہیں سمجھوں گا۔