راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے تین بچوں کے قاتل باپ نور محمد کو سکھر سے گرفتار کرلیاہے،ملزم ٹرین میں کراچی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ کے ذریعے ملزم کو ٹریس کر کے متعلقہ ریلوے پولیس کو آگاہ کیا اور گرفتار کرلیا،راولپنڈی پولیس کی اطلاع پر ملزم کو ریلوے پولیس نے سکھر نے کے مقام سے گرفتارکیاہے۔
ملزم کو حراست میں لینے کے لئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم سکھر کیلئے روانہ ہو چکی ہے،ملزم،نور محمد اور اسکی اہلیہ کے مابین گھریلو تنازعہ تھا،اہلیہ ناراضگی کے باعث بچے گھر چھوڑ کر والدین کے گھر میں تھی،نور محمد نے بچوں کو ایک بڑے صندوق میں بند کیا،دم گھٹنے کے باعث تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کی ہے،ملزم کراچی میں ایک سرکاری ادارے کا ملازم ہے،جو چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور واردات کے بعد کراچی فرار ہو رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔