صوابی: باپ نے تیزدھار آلے سے 4 کمسن بچے ذبح کرکے خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچے کی وفات
(فوٹو: فری پریس جرنل)

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں باپ نے 4بچوں کو بے رحمی سے تیز دھار آلے سے ذبح کردیا اور اس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں ریسکیو ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے میں پیش آیا، خودکشی کرنے سے قبل سیف الاسلام نامی شہری نے اپنے 4 بچوں کو قتل کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قتل کیے گئے بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 12سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت 12 سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمٰن، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے ہوئی۔ ایک 2 سالہ بچی بھی مقتولین میں شامل ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سیف الاسلام ٹیلر ماسٹر کا کام کرتا تھا جس کی بیوی گھریلو جھگڑوں کے باعث ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ قتل اور خودکشی کا محسوس ہوتا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی واقعے کی حقیقی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts