سگی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر درندہ صفت باپ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سگی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر درندہ صفت باپ گرفتار
سگی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر درندہ صفت باپ گرفتار

راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں سگی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے درندہ صفت باپ کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو کئی دفعہ سمجھایا کہ یہ غلط فعل ہے،آپ میرے والد ہیں، لیکن درندہ صفت انسان جو اس کا باپ ہے نہ سمجھا آخرکار تنگ آکر کر بیٹی نے تمام حال احوال اپنی ماں سے بیان کیا۔

جب لڑکی کی والدہ نے اپنے خاوند سے پوچھا تو وہ صاف انکاری ہوگیا،لیکن کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جن کے بعد متاثرہ لڑکی کی والدہ نے فوری طور پر تھانہ ائیر پورٹ راولپنڈی میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی۔

پولیس نے تمام شواہد چیک کرنے کے بعد درندہ صفت شیطان نما انسان متاثرہ لڑکی کے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ان شواہد کی روشنی میں ملزم کے خلاف ٹھوس چالان پیش کیا جائے گا،تاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا مل سکے۔

Related Posts