بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس، پاکستانی رپورٹ پر اظہار اطمینان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No more chances of entering into FATF's blacklist for Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ایف اے ٹی ایف کےبیجنگ میں منعقدہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا گیاہے۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہیں، ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات میں اکتوبر سے جنوری 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 196افراد کو سزائیں دیں اور نومبر 2019تک کالعدم جماعتوں پر چندہ جمع پر کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے367مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، صدر مملکت عارف علوی

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تحریک طالبان کے خلاف 25 اور القاعدہ کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر 145،خیبر پختونخوا میں 43جبکہ سندھ میں 7اور بلوچستان میں ایک شخص کو سزا دی گئی۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے معیارات پر پورا نہ اترنے کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts