پیرس: دہشت گردوں کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لئے 27 نکات کی تعمیل پر پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا چھ روزہ اجلاس آج اتوار کو شروع ہوگا۔
اجلاس میں دنیا بھر کے 205 ممالک کے 800 سے زیادہ نمائندے شرکت کریں گے۔پاکستانی وفد اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گا اور توقع ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کی وجہ سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان