پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ آج شام 7 بجے ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF to decide Pakistan’s fate on greylist today

پیرس :ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ مخالف اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ آج شام 7 بجے ہوگا۔

دہشت گردوں کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

تین روزہ ایف اے ٹی ایف سیشن آج ختم ہوگا،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے طے شدہ 27 میں سے 26 اہداف پر پیشرفت ظاہر کی ہے اور پاکستان کوگرے لسٹ سے ہٹائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے طے شدہ اہداف پر سختی سے عمل کیا اور سخت اقدامات اٹھائے۔ نئی قانون سازی کے تحت بیرون ملک 10ہزارڈالر لے جانے کے لئے اسٹیٹ بینک سے اجازت حاصل کرنا ہوگی جبکہ سونے ، زیورات ، قیمتی پتھروں اور دھاتوں کی فروخت اور خریداری کا بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

اگر کسی بھی ٹرانزیکشن کی قیمت 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جاتی ہے تو قومی شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومت نے کمپنیز ایکٹ میں ضروری ترامیم کرتے ہوئے گمنام حصص داروں کے زمرے کو بھی ختم کردیا۔

مزید پڑھیں:مریم نوازکی بلوچ طلبہ کے احتجاج میں شرکت، حکومت پر کڑی تنقید

پاکستان نے اقوام متحدہ کے رہنما خطوط کے مطابق کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو گرفتار کیا ، مقدمات درج کرکے اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

قومی احتساب بیورو کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

Related Posts