ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا

نیویارک:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف ایٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنیکے لیے4 ماہ کی مہلت دی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد کرے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے حالیہ نافذ کردہ تمام قوانین پر عملدرآمد پر توجہ دے رہی تھی۔

سن 2020ء میں پی ٹی آئی حکومت کو 3 قوانین دئیے گئے جن میں انسدادِ منی لانڈرنگ (دوسری ترمیم) بل 2020ئاور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ شامل تھے۔

مزید پڑھیں: رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیر اعظم

Related Posts