گرے لسٹ: پاکستان سمیت اہم فیصلے 18 اکتوبر کو ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF 2
FATF 2

ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے فیصلے 18 اکتوبر کو کیے جائیں گے جبکہ چین کی صدارت میں اجلاس اب تک پیرس میں  جاری ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کا اختتام 18 اکتوبر کو ہوگا ۔پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بھی اسی دن متوقع ہے جبکہ چین، ملائشیا اور ترکی پاکستان کی حمایت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کررہی ہے۔تاجر برادری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف اے ٹی ایف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ سمیت اہم معاملات پر حتمی فیصلہ 18 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ پاکستان، ایران اور دیگر ممالک کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی وفد پیرس میں  ایف اے ٹی ایف کے متعلق اداروں اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کر چکا ہے تاکہ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جاسکے جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف سازش میں ناکام ہوچکا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے گزشتہ پلان پر عمل کے لیے مزید مہلت ملنے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی حکام کو کامیابی کے حوالے سے اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی وفد کی ایف اے ٹی ایف اداروں اور حکام سے ملاقاتیں، بھارت ناکام

Related Posts