پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نےمزید 4 ماہ یعنی جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے جو 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے۔پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مذاکرات ختم ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کااجلاس ، پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خدشات ختم