زمین پر موجود دُنیا کے 3 تیز ترین جاندار اور ان کی رفتار کا موازنہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین پر موجود دُنیا کے 3 تیز ترین جاندار اور ان کی رفتار کا موازنہ
زمین پر موجود دُنیا کے 3 تیز ترین جاندار اور ان کی رفتار کا موازنہ

دنیا میں چیتے کو ہم تیز ترین جانور کی حیثیت سے جانتے ہیں جبکہ روئے زمین پر اس سے بھی تیز مخلوق موجود ہے جو اس سے بھی تیز حرکت کرسکتی ہے۔

زمین پر چل پھر کر خوراک تلاش کرنے اور دوڑ کر شکار کرنے والا چیتا خشکی پر موجود شکاری چوپایہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ علم حیاتیات (بایولوجی) میں اسے ممالیہ (میملز) کے قبیلے کا ایک رکن شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں فولڈ ایبل اسکرینز سے مزین جدید ترین کار تیار کر لی گئی

ممالیہ جاندار ایسے جانور یا پرندے ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ہیں اور انڈے نہیں دیتے بلکہ ان کے بچے براہِ راست ان کے جسم سے پیدا ہوتے ہیں۔

Image result for Cheetah

دُنیا کا تیز ترین ممالیہ جانور چیتا اپنی رفتار کے باعث مشہور ہے اور اس کی رفتار 109.4 کلومیٹر (68 میل) فی گھنٹہ سے لے کر 120.7 کلومیٹر (75 میل) فی گھنٹہ تک ہوتی ہے جبکہ اس سے تیز مخلوق زمین کی بجائے ہوا میں شکار کرنے کی ماہر مانی جاتی ہے۔

Image result for fastest animal in the world

شکاری پرندوں کے قبیلے سے تعلق رکھنے والاامریکی عقاب جسے پریگرین فالکن کہا جاتا ہے، دُنیا کی ایسی تیز ترین مخلوق مانا گیا ہے جو ہوا میں شکار کرسکتی ہے جبکہ اس کی رفتار 389 کلومیٹر (242 میل) فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے جس سے یہ ہوا سے زمین کی طرف شکار پر جھپٹتا ہے۔

دُنیا کی تیسری تیز رفتار ترین مخلوق ایک چیونٹی ہے جو صرف ایک سیکنڈ کے اندر اندر اپنے جسم سے 108 گنا زیادہ دور جاسکتی ہے جو 33.66 انچ کے برابر ہے۔Cataglyphis bombycinaکے نام سے جانی جانے والی یہ چیونٹی ایک سیکنڈ میں 855 ملی میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ 

Image result for Cataglyphis bombycina

ماہرین حیاتیات (بالوجسٹس) کے مطابق اگر یوسین بولٹ اسی تناسب سے دوڑے تو ایک گھنٹے میں 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاسکتا ہے  جو تیز ترین شکاری پرندے امریکی عقاب کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زائد رفتار ہے۔ صحارا کے صحرا میں پائی جانے والی  چیونٹی نے کروڑوں سال میں خود کو صحارا ریگستان کے ماحول سے ہم آہنگ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے شمال مشرقی شہر تیانجن میں 5ویں سالانہ عالمی نمائش کے دوران چینی دفاعی اداروں نے ایک جدید ترین پروٹوٹائپ ہیلی کاپٹر ماڈل پیش کیا جسے سپر گریٹ وائٹ شارک کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اڑن طشتری دکھائی دینے والا ہیلی کاپٹر ماڈل چین میں نمائش کے لیے پیش

Related Posts