پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
#DPWorldILT20 Season 2 just got a lot hotter! ???? pic.twitter.com/z9IErwS7fM
— International League T20 (@ILT20Official) August 14, 2023
اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
یوم آزادی پر جاری کی گئی پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان کو نکال دیا گیا، مداح برہم
قومی کرکٹر نے کہا کہ اُمید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔
خیال رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔
رمیز راجا کے دور میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے پہلے سیزن میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔