کرکٹر شاہین شاہ کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کی افواہیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹر شاہین شاہ کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کی افواہیں
کرکٹر شاہین شاہ کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کی افواہیں

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی دوسری بڑی بیٹی سے منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آپ کو شاہد آفریدی کا مداح کہنے والے عدنان شنواری نامی نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی پر مبارکباد دی ہے۔

 

عدنان شنواری نے مزید لکھا کہ باضابطہ اعلان اور منگنی کی تقریب کچھ ہی دنوں میں کراچی میں ہوگی۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا ایک طوفان برپا ہو گیا ہے جس کے ساتھ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شائد شاہین شاہ آفریدی شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے دی

ٹوئٹر کے کچھ صارفین نے اسے جعلی خبر قرار دیا اور عدنان شنواری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد عدنان شنواری نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنی خبروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

عدنان شنواری کی جانب جاری ہونے والی خبر کی تصدیق کے لئے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہر کوئی اس خبر کی تصدیق کے لیے اپنے اپنے ذرائع استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ تاہم ابھی تک شاہد خان آفریدی کی فیملی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Related Posts