فاسٹ باؤلر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، جلد انگلینڈ روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کے پیر اور بدھ کو ٹیسٹ ہوئے اور ان کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔

دوسری جانب محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ جائیں گے کیونکہ محمد عمران کے بھی دونوں کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں، پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد عامر اور محمد عمران اگلے ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ڈربی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزریں گے۔

Related Posts