فاسٹ بولرحارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاسٹ بولرحارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا
فاسٹ بولرحارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

مانچسٹر:فاسٹ بولر حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، کلیئرنس پانے پر فاسٹ بولر نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان میں متعدد بار ٹیسٹ پازیٹو آتا رہا،بار بار ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر ہوتی رہی۔

بالآخر جمعہ کی صبح لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر روانہ ہوئے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔منتخب کرکٹرز میں سے اب صرف شعیب ملک کی آمد رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونا ہے۔

شعیب ملک کو نجی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، شعیب ملک کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

Related Posts