پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے نئی بولڈ ویڈیو ریلیز کردی جس میں وہ سگریٹ کے کش لگاتی نظر آرہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر کڑی تنقید کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فریال محمود نے نہ صرف بولڈ ویڈیو شیئر کی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دینے کی بھی بھرپور کوشش کی۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فریال محمود کو ملکی اقدار اور روایات کا احترام کرنا چاہئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دینے کیلئے اپنی بولڈ ویڈیو کے ہمراہ فریال محمود نے میری ذمہ داری نہیں کے الفاظ لکھ کر ان کے الزامات کا جواب دینے کی بھرپور کوشش کی، تاہم عوام کی اکثریت روایتی تنقید اور چھیڑ چھاڑ سے باز نہیں آئی۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ فریال محمود نے مختصر لباس پہن کر نہ صرف ہلکا پھلکا رقص کیا بلکہ سگریٹ کے کش بھی لگائے جس سے سوشل میڈیا صارفین کا غصہ دو گنا ہوگیا اور متعدد افراد نے اداکارہ پر کھل کر تنقید بھی کی۔
فریال محمود نے ذمہ داری نہیں کے الفاظ لکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ اداکارہ کی حیثیت سے ان کا کام عوام کا دل لبھانا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مختصر لباس پہننے پر روایتی تنقید اور افسوس کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ فریال محمود نے بعض سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا کمنٹس سیکشن میں جواب دینے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے ناقدین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ کو میرا رقص اور بولڈ ویڈیوز پسند نہیں ہیں تو مجھے اَن فالو کردیں۔
خیال رہے کہ بولڈ ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔اِس سے قبل بھی اداکارہ فریال محمود نے مختصر لباس میں رقص کیا جس کی لیک ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔
آج سے 3 روز قبل اداکارہ فریال محمود نے مختصر لباس میں بولڈ رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر اسلام دشمنی، پاکستانی ثقافت اور اخلاقی روایات کا جنازہ نکالنے کا الزام لگا دیا۔
مزید پڑھیں: فریال محمود کا مختصر لباس میں رقص، ویڈیو پر شدید تنقید