پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود کی بولڈ تصاویر ایک بار پھر وائرل ہوگئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ فریال محمود نے اپنے شریکِ حیات دانیال راحیل سے علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کی، سوشل میڈیا صارفین نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے لباس کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔
عینی کا راز فاش، ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط کو لاکھوں افراد نے دیکھ لیا
تصویری تجزیہ، سعودی عرب میں پہلے عالمی فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ فریال محمود نے اپنی سالگرہ کی تقریب سے کچھ بولڈ تصاویر شیئر کیں جنہیں سوشل میڈیا کی تنقید کا سامنا رہا۔ سالگرہ کی تقریب کیلئے فریال محمود نے منٹ گرین کلر کے سلیولیس کپڑے زیبِ تن کیے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے نئی تصاویر دیکھتے ہی سالگرہ کی مبارکباد دینے کی بجائے اداکارہ فریال محمود کے لباس کو بد ترین قرار دے دیا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ ایبنارمل ہوتی جارہی ہیں۔ انہیں کسی نفسیاتی بیماری کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔
اپنی سالگرہ کے موقعے پر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ فریال محمود کا کہنا تھا کہ مجھے بہت کچھ کہنا ہے لیکن میرے دوستوں اور اہلِ خانہ نے سالگرہ کے موقعے پر جس محبت اور پیار کا اظہار کیا، اس کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے اسکرین پر دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں، ان سے وعدہ کرتی ہوں کہ مایوس نہیں کروں گی۔ طویل انتظار کا پھل اچھا ہوگا۔ مجھے اپنی ذاتی دیکھ بھال کیلئے وقت درکار تھا۔ آئندہ دنوں میں مداحوں کو اپنی اداکاری سے محبت پر مجبور کردوں گی۔