نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت نے شدید لاپرواہی کی۔فاروق ستار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت نے شدید لاپرواہی کی۔فاروق ستار
نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت نے شدید لاپرواہی کی۔فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ  حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر شدید لاپرواہی برتی ہے، جو ہوا، نہیں ہونا چاہئے تھا۔ 

ڈاکٹر فاروق ستار نے آج لاہور میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے نواز شریف کی خیریت دریافت کی، جبکہ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے مفتی تقی عثمانی کی ملاقات، دینی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج میں لاہور اس لیے آیا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی خیریت معلوم کرسکوں، حکومت کو ان کی صحت پر لاپرواہی نہیں کرنی چاہئے تھی۔

مولانا فضل الرحمان کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آزادی مارچ پر امن طریقے سے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ہم اس ضمن میں طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسائل کو پیچیدہ بنا دے گا جبکہ ملکی معاملات پہلے ہی گھمبیر ہیں جبکہ آصف زرداری اگر ملک کے صدر ہوتے تو  بحران کے خاتمے کے لیے مولانا کے گھر چلے جاتے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ہر ملزم اپنی بیماری کا علاج کرانے کا حق رکھتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی ضمانت کے کیس میں گزشتہ روز  تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق میڈیکل بورڈ کی اس رائے کو درست مانا گیا ہے کہ خاص آلات کے بغیر بیماری کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

Related Posts