بھارتی حکومت مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کر رہی ہے۔فاروق رحمانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری نگر: جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ بھارت کی غاصب مودی حکومت مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے (اے پی پی) سے گفتگو کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت کشمیری آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فوج نے فروری میں مزید 5 نہتے کشمیری شہید کر دیے

گفتگو کے دوران فاروق رحمانی نے کہا کہ مودی حکومت آئندہ چند سالوں میں کشمیری آبادی کا تناسب اپنے حق میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جس پر تشویش ہے۔ بھارت غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی شناخت ختم کرنے کے نسل پرستانہ ایجنڈے پر گامزن ہے۔

حریت رہنما فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے۔ فاشسٹ بھارت کشمیریوں کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلم اکثریتی آبادی کا مخالف ہے۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ مودی حکومت مسلم آبادی کے خلاف مذہب کی بنیاد پر سازش کر رہی ہے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔

Related Posts