چارے کے پیسے مانگنے پر کسان، پیزے کے پیسے مانگنے پر ڈیلیوری بوائے قتل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چنیوٹ میں چارے کے پیسے مانگنے پر زمیندار نے کسان اور فیصل آباد میں پیزا کے پیسے مانگنے پر ایک شخص نے ڈیلیوری بوائے کو قتل کر دیا۔

چنیوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے 10 چک گجراں میں چارے کے پیسے مانگنے پر بااثر زمیندار نے طیش میں آکر غریب کسان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق مقتول کسان کی شناخت منصب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے زمیندار سے چارے کے 4000 روپے مانگے تھے، جس پر زمیندار نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ بااثر زمیندار موقع سے فرار ہوگیا ہے اور تفتیش پر پتہ چلا کہ قاتل نشے کا عادی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے کو پیزے کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، اور لاش کو جنرل اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاشف نامی ڈیلیوی بوائے تھانہ صدر کےعلاقے میں پیزا ڈیلیوری دینے گیا تھا، ملزمان نے پیزا کے پیسے مانگنے پر کاشف کو گولی ماردی، جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Related Posts