کراچی: شوبز انڈسٹری کی مقبول ومعروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں۔
حال ہی میں گلوکار فرحان سعید نے ایک انٹرویو میں علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اور عروہ ساتھ ہیں اور اُن کے درمیان علیحدگی کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی کی خبروں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے سخت خلاف ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اِس حوالے سے کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر خوشخبری، جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع