کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا نے عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فرحان علی آغا کا کہنا ہے کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، جبکہ موجودہ دور میں میرا وطن ایک مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے۔
اداکار فرحان علی آغا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اچھے اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہی وہ وقت ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔
فرحان علی آغا نے کہا کہ سیاست کے میدان میں یہ میرا پہلا قدم ہے لیکن قوم سے محبت پرانی ہے۔ ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ عوام کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ وطن کیلئے کچھ کرگزرنے کے جذبے کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: آنجہانی نور جہاں کی نواسی نے ملکۂ ترنم بن کر مداحوں کو حیران کردیا