لاہور: فرحت گوگی نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو پانچ ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی۔
رانا ثناء اللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔
ریاستی ادارے مظلوم عوام کیساتھ ہوتے ہیں ظالموں کیساتھ نہیں، شیخ رشید
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیےعدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔