نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کتپان سارو گنگولی اور موجودہ کیپٹن ویرات کوہلی کو فینٹیسی لیگ ایپس کی تشہیر مہنگی پڑ گئی ہے۔
بھارتی ہائی کورٹ نے ویرات کوہلی اور سارو گننگولی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے جس میں بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اداکاروں پر بھی یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر کی آڑ میں عوام کو جوا کھلانے میں مصروف ہیں۔
سٹے بازی اور میچ فکسنگ کے الزامات کے باعث عالمی کرکٹ پہلے ہی متعدد الزامات کی زد پر رہی ہے اور فینٹسی لیگ کی تشہیر کے دوران سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کو بھیجے گئے نوٹسز میں ان کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بعض اداکاراؤں کو بھی مدراس کی ہائیکورٹ نے ایسے ہی نوٹسز بھیجے ہیں جن میں ایپس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے جن میں شائقین اپنی 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کرتے ہیں تاہم ایپس پر الزام ہے کہ وہ جوے اور سٹے کو فروغ دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کپ کا فیصلہ کونسل کو کرنے دیں۔پاکستان سے گنگولی کو مشورہ